At-Takwir 81:13
Verse 13 of 29
وَاِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ ۟
ترجمہ
اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی،
English translation
and Paradise brought nigh:
تفہیم القرآن — حواشی
- 11
یعنی میدان حشر میں لوگوں کے مقدمات کی سماعت ہو رہی ہوگی اُس وقت جہنم کی دھکتی ہوئی آگ بھی سب کو نظر آ رہی ہو گی اور جنت بھی اپنی ساری نعمتوں کے ساتھ سب کے سامنے موجود ہوگی تا کہ بد بھی جان لیں کہ وہ کس چیز سے محروم ہو کر کہاں جانے والے ہیں، اور نیک بھی جان لیں کہ وہ کس چیز سے بچ کر کن نعمتوں سے سرفراز ہونے والےہیں۔
