Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Takwir 81:1

Verse 1 of 29

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ۟

ترجمہ

جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،

English translation

When the sun shall be folded up,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 1

    سورج کے بے نور کر دیے جانے کے لیے یہ ایک بے نظیر استعارہ ہے۔ عربی زبان میں تکویر کے معنی میں لپیٹنے کے ہیں۔ سر پر عمامہ باندھنے کے لیے تکویر العمامہ کے الفاظ بولے جاتے ہیں کیونکہ عمامہ پھیلا ہوا ہوتا ہے اور پھر سر کے گرد اسے لپیٹا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے اُس روشنی کو جو سورج سے نکل کر سارے نظام شمسی میں پھیلتی ہے عمامہ سے تشبیہ دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ قیامت کے روز یہ پھیلا ہوا عمامہ سورج لپیٹ دیا جائے گا، اس کی روشنی کا پھیلنا بند ہو جائے گا۔

At-Takwir 81:1 — Translation & Tafsir | Read Maududi