Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

'Abasa 80:23

Verse 23 of 42

كَلَّا لَمَّا یَقْضِ مَاۤ اَمَرَهٗ ۟ؕ

ترجمہ

ہر گز نہیں، اِس نے وہ فرض ادا نہیں کیا جس کا اللہ نے اِسے حکم دیا تھا۔

English translation

Nay, but man did not fulfil what Allah had enjoined upon him.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 16

    حکم سے مراد وہ حکم بھی ہے جو اللہ تعالیٰ نے فطری ہدایت کی صورت میں ہر انسان کے اندر ودیعت کر دیا ہے ، وہ حکم بھی جس کی طرف انسان کا اپنا وجود اورزمین سے لے کر آسمان تک کائنات کا ہر ذرہ اور قدرتِ الہٰی کا ہر مظہر اشارہ کر رہا ہے، اور وہ حکم بھی جو ہر  زمانے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء اور اپنی کتابوں کے  ذریعہ سے بھیجا اور ہر دور کے صالحین کے ذریعہ سے پھیلایا ہے(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد ششم، تفسیر سُورہ دہر ، حاشیہ5)۔ اِس سلسلہ بیان میں یہ بات اِس معنی میں ارشاد فرمائی گئی ہے کہ جو حقائق اوپر کی آیتوں میں بیان ہوئے ہیں اُن کی بنا پر فرض تو یہ تھا کہ انسان اپنے خالق کی فرمانبرداری کرتا، مگر اس نے الٹی نا فرمانی کی راہ اختیار کی اور بندہ مخلوق ہونے کا جو تقاضا تھا اسے پُورا نہ کیا۔

'Abasa 80:23 — Translation & Tafsir | Read Maududi