Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

'Abasa 80:22

Verse 22 of 42

ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنْشَرَهٗ ۟ؕ

ترجمہ

پھر جب چاہے وہ اِسے دوبارہ اُٹھا کھڑا کرے۔

English translation

and then, whenever He wishes, He will raise him back to life.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 15

    یعنی اِس کی یہ مجال بھی نہیں ہے کہ خالق جب اِسے موت کے بعد دوبارہ زندہ کر کے اٹھانا چاہے تو یہ اٹھنے سے انکار کر سکے ۔ پہلے جب اِسے پیدا کیا گیا تھا تو اِس سے پوچھ کر پیدا نہیں کیا گیا تھا۔ اِس سے رائے نہیں لی گئی تھی کہ تو پیدا ہو نا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ انکار بھی کر دیتا تو پیدا ہو کر رہتا۔ اِسی طرح اب دوبارہ پیدائش بھی اِس کی مرضی پر موقوف نہیں ہے کہ یہ مر کر اٹھنا چاہے تو اُٹھے اور اُٹھنے سے انکار کر دے تو نہ اٹھے۔ خالق کی مرضی کے آگے اِس معاملہ میں بھی یہ قطعی بے بس ہے۔ جب بھی وہ چاہے گا اِسے اٹھا کھڑا کرے گا اور اِس کو اٹھنا ہوگا، خواہ یہ راضی ہو یا نہ ہو۔

'Abasa 80:22 — Translation & Tafsir | Read Maududi