Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

'Abasa 80:20

Verse 20 of 42

ثُمَّ السَّبِیْلَ یَسَّرَهٗ ۟ۙ

ترجمہ

پھر اِس کے لیے زندگی کی راہ آسان کی،

English translation

and then made the course of life easy for him,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 13

    یعنی دنیا میں وہ تمام اسباب و وسائل فراہم کیے جن سے یہ کام لے سکے، ورنہ اِس کے جسم اور ذہن کی ساری قوتیں بے کا ر ثابت ہو تیں اگر خالق نے اُن کو استعمال کرنے کے لیے زمین پر یہ سرو سامان مہیّا نہ کردیا ہوتا اور یہ امکانات پیدا نہ کر دیے ہوتے۔ مزید بر اں خالق نے اِ س کو یہ موقع بھی دے دیا کہ اپنے لیے خیر یا شر، شکُر یا کفر، طاعت یا عصیان کی جو راہ بھی یہ اختیار کرنا چاہے کر سکے۔ اُس نے دونوں راستے اس کے سامنے کھول کر رکھ دیےاور ہر راہ اس کے لیے ہموار کر دی کہ جس پر بھی یہ چلنا چاہے چلے۔

'Abasa 80:20 — Translation & Tafsir | Read Maududi