Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

'Abasa 80:11

Verse 11 of 42

كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذْكِرَةٌ ۟ۚ

ترجمہ

ہر گز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے،

English translation

No indeed; this is only a Reminder.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 3

    یعنی ایسا ہر گز نہ کرو۔ خدا کو بھولے ہوئے اور اپنی دنیوی وجاہت پر پُھولے ہوئے لوگوں کو بے جا اہمیت نہ دو۔ نہ اسلام کی تعلیم ایسی چیز ہے کہ جو اِس سے مُنہ موڑے اُس کے سامنے اِسے بَالْحِاح پیش کیا جائے، اور نہ تمہاری یہ شان ہے کہ ان مغرور لوگوں کو اسلامی کی طرف لانے کے لیے کسی ایسے انداز سے کوشش کرو جس سے یہ اس غلط فہمی میں پڑ جائیں کہ تمہاری کوئی غرض اِن سے  اٹکی ہوئی ہے، یہ مان لیں گے تو تمہاری دعوت فروغ پا سکے گی ورنہ ناکام ہو جائے گی۔ حق اِن سے اُتنا ہی بے نیاز ہے جتنے یہ حق سے بے نیاز ہیں۔

  2. 4

    مراد ہے قرآن۔

'Abasa 80:11 — Translation & Tafsir | Read Maududi