Al-Anfal 8:27
Verse 27 of 75
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَخُوْنُوا اللّٰهَ وَالرَّسُوْلَ وَتَخُوْنُوْۤا اَمٰنٰتِكُمْ وَاَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ۟
ترجمہ
اے ایمان لانے والو، جانتے بُوجھتے اللہ اور اُس کے رسول ؐ کے ساتھ خیانت نہ کرو، اپنی امانتوں میں غداری کے مرتکب نہ ہو
English translation
Believers! Do not be unfaithful to Allah and the Messenger, nor be knowingly unfaithful to your trusts.
تفہیم القرآن — حواشی
- 22
”اپنی امنتوں“سے مراد وہ تمام ذمہ داریاں ہیں جو کسی پر اعتبار (Trust ) کر کے اس کے سپرد کی جائیں، خواہ وہ عہد وفا کی ذمہ داریاں ہوں، یا اجتماعی معاہدات کی، یا جماعت کے رازوں کی، یا شخصی و جماعتی اموال کی، یا کسی ایسے عہدہ وہ منصب کی جو کسی شخص پر بھروسہ کرتے ہوئے جماعت اس کے حوالے کرے۔(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ نساء حاشیہ 88)۔
