Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

An-Nazi'at 79:46

Verse 46 of 46

كَاَنَّهُمْ یَوْمَ یَرَوْنَهَا لَمْ یَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِیَّةً اَوْ ضُحٰىهَا ۟۠

ترجمہ

جس روز یہ لوگ اُسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہو گا کہ (یہ دنیا میں یا حالتِ موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھہرے ہیں۔

English translation

On the Day they see it, they will feel as though they had stayed (in the grave) no more than one evening or one morning.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 23

    اِس کی تشریح بھی ہم تفسیر سُورہ ملک، حاشیہ 3۶ میں کر چکے ہیں۔ رہا یہ ارشاد کہ تم ہر اُس شخص کو خبر دار کردینے والے ہو جو اس کا خوف کر ے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوف نہ کرنے والوں کو خبر دار کرنا تمہارا کام نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے خبر دا کرنے کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو اُس دن کے آنے کا خوف کرے۔

  2. 24

    یہ مضمون اس سے پہلے کئی جگہ قرآن میں بیان ہو چکا ہے اور ہم اس کی تشریح کر چکے ہیں۔ ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد دو، یونس، حاشیہ53۔بنی اسرائیل، حاشیہ5۶۔جلد سوم،طٰہٰ، حاشیہ8۰۔ المومنون،حاشیہ1۰1۔ الروم،حواشی81۔82۔جلد چہارم ،یٰس،حاشیہ48۔اس کے علاوہ یہ مضمون سورہ احقاف آیت 35 میں بھی گزر چکا ہے جس کی تشریح ہم نے وہاں نہیں کی کیونکہ  پہلےکئی جگہ تشریح ہو چکی تھی۔

An-Nazi'at 79:46 — Translation & Tafsir | Read Maududi