An-Naba' 78:5
Verse 5 of 40
ثُمَّ كَلَّا سَیَعْلَمُوْنَ ۟
ترجمہ
ہاں، ہر گز نہیں، عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
English translation
again, no indeed; soon will they come to know.
تفہیم القرآن — حواشی
- 3
یعنی وہ وقت دُور نہیں ہے جب وہی چیز حقیقت بن کر اِن کے سامنے آجائے گی جس کے بارے میں یہ فضول چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔ اُس وقت انہیں پتہ چل جائے گا کہ رسُول نے جو خبر ان کو دی تھی وہی صحیح تھی اور قیاس وگمان سے جو باتیں یہ بنا رہے تھے ان کی کوئی حقیقت نہ تھی۔
