An-Naba' 78:31
Verse 31 of 40
اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا ۟ۙ
ترجمہ
یقیناً متّقیوں کے لیے کامرانی کا ایک مقام ہے
English translation
Surely the state of triumph awaits the God-fearing:
تفہیم القرآن — حواشی
- 19
یہاں متقیوں کا لفظ اُن لوگوں کے مقابلے میں استعمال کیا گیا ہے جو کسی حساب کی توقع نہ رکھتے تھے اور جنہوں نے اللہ کی آیات کو جھٹلا دیا تھا۔ اس لیے لا محالہ اس لفظ سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کی آیات کو مانا اور دنیا میں یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کی کہ اُنہیں اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔
