An-Naba' 78:18
Verse 18 of 40
یَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًا ۟ۙ
ترجمہ
جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔
English translation
the Day when the Trumpet shall be blown, and you will come forth in multitudes;
تفہیم القرآن — حواشی
- 12
اس سے مراد وہ آخری نفخِ صور ہے جس کا آوازہ بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان یکا یک جی اٹھیں گے ، اور تم سے مراد صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو اس وقت مخاطب تھے، بلکہ وہ تمام انسان ہیں جوآغاز آفرنیش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہیں(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو، تفہم القرآن،جلد دوم،ابراہیم،حاشیہ 57۔جلد سوم،الحج،حاشیہ 1۔ جلد چہارم،یٰس ، حواشی4۶۔47۔الزمر،حاشیہ79)۔
