Al-Mursalat 77:19
Verse 19 of 50
وَیْلٌ یَّوْمَىِٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ ۟
ترجمہ
تباہی ہے اُس دن جھُٹلانے والوں کے لیے۔
English translation
Woe on that Day to those that give the lie to the Truth!
تفہیم القرآن — حواشی
- 10
اصل الفاظ ہیں قَدَ رٍمَّعْلُوْمٍ۔ اس کا صرف یہی مطلب نہیں ہے کہ وہ مدّت مُقَرّر ہے ، بلکہ اس میں یہ مفہوم بھی شال ے کہ اس کی مُدّت اللہ ہی کو معلوم ہے۔ کسی بچے کے متعلق کسی زریعہ سے بھی انسان کو یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ وہ کتنے مہینے، کتنے دن، کتنے گھنٹے اور کتنے منٹ اور سکنڈ ماں کے پیٹ میں رہے گا، اور اس کا ٹھیک وقت ولادت کیا ہوگا۔ اللہ ہی نے ہر بچے کے لیے ایک خاص مدّت مقرر کی ہے اور وہی اس کو جانتا ہے۔
