Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Insan 76:9

Verse 9 of 31

اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّلَا شُكُوْرًا ۟

ترجمہ

(اور اُن سے کہتے ہیں کہ)ہم تمہیں صرف اللہ کی خاطر کِھلا رہے ہیں، ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں نہ شکریہ،

English translation

(saying): “We feed you only for Allah's sake; we do not seek of you any recompense or thanks,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 14

    ضروری نہیں ہے کہ غریب کو کھانا کھلاتے ہوئے زبان ہی سے یہ بات کہی جائے۔ دل میں بھی یہ بات کہی جا سکتی ہے اور اللہ کے ہاں اِس کی بھی وہی حیثیت ہے جو زبان سے کہنے کہ ہے ۔ لیکن زبان سے یہ بات کہنے کا ذکر اس لیے کیا گیا ہے کہ جس کی مدد کی جائے اُس کو یہ اطمینان دلا دیا جائے کہ ہم اس سے کسی قسم کا شکریہ یا بدلہ نہیں چاہتے، تا کہ وہ بے فکر ہو کر کھائے۔

Al-Insan 76:9 — Translation & Tafsir | Read Maududi