Al-Insan 76:28
Verse 28 of 31
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَشَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْ ۚ وَاِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا ۟
ترجمہ
ہم نے ہی اِن کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ بند مضبوط کیے ہیں، اور ہم جب چاہیں اِن کی شکلوں کو بدل کر رکھ دیں۔
English translation
We created them and strengthened their joints; and whenever We wish, We can change their faces entirely.
تفہیم القرآن — حواشی
- 32
اصل الفاظ ہیں اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ اَمْثَا لَھُمْ تَبْدَیْلًا۔ اِس فقرے کے کئی معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ ہم جب چاہیں انہیں ہلاک کر کے اِنہی کی جنس کے دوسرے لوگ اِن کی جگہ لا سکتے ہیں جو اپنے کردار میں اِن سے مختلف ہوں۔ دوسرے یہ کہ ہم جب چاہیں اِن کی شکلیں تبدیل کر سکتے ہیں، یعنی جس طرح ہم کسی کو تندرست اور سلیم الاعضاء بنا سکتے ہیں اُسی طرح ہم اِس پر بھی قادر ہیں کہ کسی کو مفلوج کر دیں، کسی کو لقوہ مار جائے ، اور کوئی کسی بیماری یا حادثے کا شکار ہو کر اپا ہج ہو جائے۔ تیسرے یہ کہ ہم جب چاہیں موت کے بعد اِن کو دوبارہ کسی اور شکل میں پیدا کر سکتے ہیں۔
