Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Insan 76:18

Verse 18 of 31

عَیْنًا فِیْهَا تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلًا ۟

ترجمہ

یہ جنّت کا ایک چشمہ ہوگا جسے سلسبیل کہا جاتا ہے۔

English translation

drawn from a spring (in Paradise) called Salsabil.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 20

    اہلِ عرب چونکہ شراب کے ساتھ سُونٹھ ملے ہوئے پانی کی آمیزش کو پسند کرتے تھے، اس لیے فرمایاگیا کہ وہاں اُن و ہ شراب پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔ لیکن اس آمیزش کی صورت یہ نہ  ہوگی یہ اس کے اندر سونٹھ ملا کر پانی ڈالا جائے گا، بلکہ یہ ایک قدرتی چشمہ ہوگا جس میں سونٹھ کی خوشبو تو ہوگی مگر اس کی تلخی نہ ہوگی، اس لیے اُس کا نام سلسبیل ہوگا۔سلسبیل سے مراد ایسا پانی ہے جو میٹھا، ہلکا اور خوش ذائقہ ہونے کی بنا پر حلق سے بسہولت گزر جائے۔ مفسرین کی اکثریت کا خیال یہ ہے کہ یہاں سلسبیل کا لفظ اُس چشمے کےلیے بطورِ صفت استعمال ہوا ہے نہ کہ بطورِ اسم۔

Al-Insan 76:18 — Translation & Tafsir | Read Maududi