Al-Insan 76:16
Verse 16 of 31
قَوَارِیْرَاۡؔ مِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِیْرًا ۟
ترجمہ
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قِسم کے ہونگے، اور ان کو(منتظمینِ جنّت نے)ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا۔
English translation
goblets bright as crystal but made of silver, filled to exact measure.
تفہیم القرآن — حواشی
- 18
یعنی وہ ہوگی تو چاندی مگر شیشے کی طرح شفاف ہوگی ۔ چاندی کی یہ قسم اِس دنیا میں نہیں پائی جاتی ۔ یہ صرف جنّت کی خصوصیت ہوگی کہ وہاں شیشے جیسی شفاف چاندی کے برتن اہلِ جنت کے دستر خوان پر پیش کیے جائی گے۔
- 19
یعنی ہر شخص کے لیے اس کی خواہش کے ٹھیک اندازے کے مطابق ساغر بھر بھر کر دیے جائیں گے ۔ نہ وہ اُس کی خواہش سے کم ہوں گے نہ زیادہ۔ بالفاظ دیگر اہلِ جنت کے خُدّام اس قدر ہوشیار اور تمیز دار ہونگے کہ وہ جس کی خدمت میں جامِ شراب پیش کریں گے اس کے متعلق ان کو پُورا اندازہ ہو گا کہ وہ کتنی شراب پینا چاہتا ہے۔(جنت کی شراب کی خصوصیات کے متعلق ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الصّافات، آیات 45تا47، حواشی24تا27۔ جلد پنجم، سورہ محمد، آیت15،حاشیہ22۔الطُّور، آیت23، حاشیہ18۔الواقعہ، آیت19،حاشیہ1۰)۔
