Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Insan 76:11

Verse 11 of 31

فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَلَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّسُرُوْرًا ۟ۚ

ترجمہ

پس اللہ تعالیٰ انہیں اُس دن کے شر سے بچالے گا اور انہیں تازگی اور سُرور بخشے گا

English translation

So Allah shall guard them against the woe of that Day, and will procure them freshness and joy,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 15

    یعنی چہروں کی تازگی اور دل کا سرور۔ دوسرے الفاظ میں روزِ قیامت کی ساری  سختیاں اور ہولناکیاں صرف کفّار و مجرمین کے لیے ہونگی، لوگ اُس دن ہر تکلیف سے محفوظ اور نہایت خوش وخرم ہوں گے۔ یہی بات سُورہ انبیاء میں بیان کی گئی ہے کہ ”وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا“(آیت1۰3)۔ اور اسی کی صراحت سورہ نَمل میں کی گئی ہے کہ ”جو شخص بھلائی لے کر آئے گا اُسے اُس سے زیادہ بہتر صلہ ملے گا اور ایسے لوگ اُس دن کے ہوَل سے محفوظ ہوں گے“(آیت89)

Al-Insan 76:11 — Translation & Tafsir | Read Maududi