Al-Qiyamah 75:6
Verse 6 of 40
یَسْـَٔلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِ ۟ؕ
ترجمہ
پوچھتا ہے”آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“
English translation
He asks: “When will the Day of Resurrection be?”
تفہیم القرآن — حواشی
- 6
یہ سوال استفسار کے طور پر نہیں بلکہ انکار اور استہزاء کے طورپر تھا۔ یعنی وہ یہ پوچھنا نہیں چاہتے تھے کہ قیامت کس روز آئے گی، بلکہ مذاق کے طور پر کہتے تھے کہ حضرت !جس دن کی آپ کو خبر دے رہے ہیں آخر وہ آتے آتے رہ کہاں گیا ہے؟
