Al-Qiyamah 75:22
Verse 22 of 40
وُجُوْهٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۟ۙ
ترجمہ
اُس روز کچھ چہرے ترو تازہ ہونگے،
English translation
Some faces on that Day will be fresh and resplendent,
تفہیم القرآن — حواشی
- 16
یعنی خوشی سے دمک رہے ہونگے،کیونکہ جس آخرت پر وہ ایمان لائے تھے وہ ٹھیک اُن کے یقین کے مطابق سامنے موجودگی، اور جس آخرت پر ایمان لا کر انہوں نے دنیا کے ناجائز فائدے چھوڑے اور بر حق نقصان بر داشت کیے تھے اس کو فی الواقع اپنی آنکھوں کے سامنے بر پا ہوتے دیکھ کر انہیں یہ اطمینان حاصل ہو جائے گا کہ انہوں نے اپنے رویّہ زندگی کے متعلق بالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، اب وہ وقت آگیا ہے جب وہ اس کا بہترین انجام دیکھیں گے۔
