Al-Qiyamah 75:18
Verse 18 of 40
فَاِذَا قَرَاْنٰهُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَهٗ ۟ۚ
ترجمہ
لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قراٴت کو غور سے سُنتے رہو
English translation
And so when We recite it, follow its recitation attentively;
تفہیم القرآن — حواشی
- 12
اگر چہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جبریل علیہ السّلام قرآن پڑھ کر سُناتے تھے، لیکن چونکہ وہ اپنی طرف سے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے پڑھتے تھے اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ”جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں“۔
