Al-Muzzammil 73:8
Verse 8 of 20
وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًا ۟ؕ
ترجمہ
اپنے ربّ کے نام کا ذکر کیا کرو اور سب سے کٹ کر اسی کے ہو رہو
English translation
So remember the name of your Lord and devote yourself to Him with exclusive devotion.
تفہیم القرآن — حواشی
- 9
دن کے اوقات کی مصروفیتوں کا ذکر کرنے کے بعد یہ ارشاد کہ ”اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کرو“خود بخود یہ مفہوم ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں ہر طرح کے کام کرتے ہوئے بھی اپنے رب کی یاد سے کبھی غافل نہ ہواور کسی نہ کسی شکل میں اس کا ذکر کرتے رہو(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم،الاحزاب، حاشیہ۶3)۔
