Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Muzzammil 73:14

Verse 14 of 20

یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِیْبًا مَّهِیْلًا ۟

ترجمہ

یہ اُس دن ہو گا جب زمین اور پہاڑ لرز اُٹھیں گے اور پہاڑوں کا حال ایسا ہو جائے گا جیسے ریت کے ڈھیر جو بکھرے جا رہے ہیں۔

English translation

(They will come across all this) on the Day when the earth and the mountains shall tremble violently and the mountains shall crumble into heaps of scattered sand.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 14

    چونکہ اُس وقت پہاڑوں کے اجزاء کو باندھ کر رکھنے والی کشش ختم ہو جائے گی، اس لیے پہلے تو وہ باریک بُھر بھری ریت کے ٹیلے بن جائیں گے، پھر جو زلزلہ زمین کو ہلا رہا ہو گا اس کی وجہ سے یہ ریت بکھر جائے گی اور ساری زمین ایک چٹیل میدان بن جائے گی۔ اسی آخری کیفیت کو سُورہ طٰہٰ آیات1۰5 تا 1۰7 میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ ”لوگ تم سے پُوچھتے ہیں کہ اِن پہاڑوں کا کیا بنے گا۔ کہو، میرا رب اِن کو دھُول بنا کر اڑا دے گا اور زمین کو ایسا ہموار چٹیل میدان بنا دے گا کہ اس میں تم کوئی بَل اور سَلوَٹ نہ دیکھو گے“۔

Al-Muzzammil 73:14 — Translation & Tafsir | Read Maududi