Al-Muzzammil 73:12
Verse 12 of 20
اِنَّ لَدَیْنَاۤ اَنْكَالًا وَّجَحِیْمًا ۟ۙ
ترجمہ
ہمارے پاس (اِن کے لیے) بھاری بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ
English translation
We have heavy fetters and a blazing Fire in store for them;
تفہیم القرآن — حواشی
- 13
جہنم میں بھاری بیڑیاں مجرموں کے پا ؤ ں میں اس لیے نہیں ڈالی جائیں گی کہ وہ بھاگ نہ سکیں، بلکہ ا س لیے ڈالی جائیں گی کہ وہ اٹھ نہ سکیں۔ یہ فرار سے روکنے کے لیے نہیں بلکہ عذاب کے لیے ہونگی۔
