Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Muzzammil 73:11

Verse 11 of 20

وَذَرْنِیْ وَالْمُكَذِّبِیْنَ اُولِی النَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِیْلًا ۟

ترجمہ

اِن جُھٹلانے والے خوشحال لوگوں سے نمٹنے کا کام تم مجھ پر چھوڑ دو اور اِنہیں ذرا کچھ دیر اِسی حالت میں رہنے دو

English translation

Leave it to Me to deal with the affluent ones who give the lie (to the Truth), and bear with them for a while.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 12

    اِن الفاظ میں صاف اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ مکّہ میں دراصل جولوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جُھٹلا رہے تھے اور طرح طرح کے فریب دے کر اور تعصبات اُبھار کر عوام کو آپ کی مخالفت پر آمادہ کر رہے تھے وہ قوم کے کھاتے پیتے، پیٹ بھرے، خوشحال لوگ تھے، کیونکہ انہی کے مفاد پر اسلام  کی اِس دعوت ِ اصلاح کی زد پڑ رہی تھی۔قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ یہ معاملہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ساتھ خاص نہ تھا بلکہ ہمیشہ یہی گروہ اصلاح کی راہ روکنے کے لیے سنگِ گراں بن کر کھڑا ہوتا رہا ہے۔ مثال کے طورپر ملاحظہ ہو الاعراف، آیات۶۰۔۶۶۔88۔المومنون،33۔سبا،34۔35۔الزُّخْرُف،23۔

Al-Muzzammil 73:11 — Translation & Tafsir | Read Maududi