Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ma'arij 70:8

Verse 8 of 44

یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِ ۟ۙ

ترجمہ

(وہ عذاب اُس روز ہو گا)جس روز آسمان پگھلی ہوئی چاندی کی طرح ہو جائے گا

English translation

It shall befall on a Day whereon the sky will become like molten brass,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 8

    مفسرین میں سے ایک گروہ نے اس فقرے کا تعلق فِیْ یَوْ مٍ کَانَ مِقْدَارُہٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍ سے مانا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پچاس ہزار سال کی مدت جس دن کی بتائی گئی ہے اُس سے مراد قیامت کا دن ہے۔ مسند احمد اور تفسیر ابن جریر میں حضرت ابو سعید خُدری سے روایت نقل کی گئی ہے ہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےا س آیت کے متعلق عرض کیا گیا  کہ وہ تو بڑا ہی طویل دن ہوگا ۔ اس پر آپ ؐ نے فرمایا کہ ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے، دنیا میں ایک  فرض نماز پڑھتے ہیں جتنا وقت لگتا ہے مومن کے لیے وہ دن اس سے بھی زیادہ ہلکا ہوگا“۔ یہ روایت اگر صحیح سند سے منقول ہوتی تو پھر اس کے سوا اس  آیت کی کوئی دوسرے تاویل نہیں کی جا سکتی تھی۔ لیکن اس کی سند میں درّاج اور اس کے شیخ ابو الہثیم، دونوں ضعیف ہیں۔

  2. 9

    یعنی بار بار رنگ بدلے گا۔

Al-Ma'arij 70:8 — Translation & Tafsir | Read Maududi