Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Ma'arij 70:32

Verse 32 of 44

وَالَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَ ۟

ترجمہ

جو اپنی امانتوں کی حفاظت  اور اپنے عہد کا  پاس کرتے ہیں،

English translation

and those who fulfil their trusts and their covenants,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 21

    امانتوں سے مراد وہ امانتیں بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ نے بندوں کے سپرد کی ہیں اور وہ امانتیں بھی جو انسان کسی دوسرے انسان پر اعتماد کر کے اس کے حوالے کرتا ہے۔اسی طرح عہد سے مراد وہ عہد بھی ہیںجو بندہ اپنے خدا سے کرتا ہے،اور وہ عہد بھی جو بندے ایک دوسے سے کرتے ہیں۔ ان دونوں قسم کی امانتوں اور دونوں قسم کے عہد وپیمان کا پاس ولحاظ ایک مومن کی سیرت کےلازمی خصائص میں سے ہے۔حدیث میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے جو تقریر بھی فرماتے اس میں یہ بات ضرور ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ اَلا، لا ایمانَ لمن لا امانتہ لہٗ ولا دینَ لمن لاعھدَ لہٗ۔”خبردار رہو،جس میں امانت نہیں اس کا کوئی ایمان نہیں، اور جو عہد کا پابند نہیں اس کا کوئی دین نہیں“(بَہیقَی فی شُعَب الایمان)۔

Al-Ma'arij 70:32 — Translation & Tafsir | Read Maududi