Al-Ma'arij 70:3
Verse 3 of 44
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِ ۟ؕ
ترجمہ
اُس خدا کی طرف سے ہے جو عروج کے زینوں کا مالک ہے۔
English translation
a chastisement from Allah, the Lord of the ascending steps,
تفہیم القرآن — حواشی
- 2
اصل میں لفظ ذِی المَعَارِجِ استعمال ہوا ہے ۔ معارج، معرَج کی جمع ہے جس کے معنی زینے، یا سیڑھی، یا ایسی چیز کے ہیں جس کے ذریعے سے اوپر چڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ کو معارِج والا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی ذات بہت بالا و بر تر ہے اور اس کے حضور باریاب ہونے کے لیے فرشتوں کو پے در پے بلندیوں سے گزرنا ہوتا ہے، جیسا کہ بعد والی آیت میں بیان فرمایا گیا ہے۔
