Al-Ma'arij 70:18
Verse 18 of 44
وَجَمَعَ فَاَوْعٰی ۟
ترجمہ
اور مال جمع کیا اور سینت سینت کر رکھا۔
English translation
and amassed wealth and covetously hoarded it.
تفہیم القرآن — حواشی
- 12
یہاں بھی سورہ الحاقّة آیات 33۔34 کی طرح آخرت میں آدمی کے بُرے انجا م کے دو وجوہ بیان کیے گئے ہیں۔ ایک حق سے انحراف اور ایمان لانے سے انکار ۔ دوسرے دنیا پرستی اور بخل، جس کی بنا پر آدمی مال جمع کرتا ہے اور اسے کسی بھلائی کے کام میں خرچ نہیں کرتا۔
