Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Haqqah 69:12

Verse 12 of 52

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَّتَعِیَهَاۤ اُذُنٌ وَّاعِیَةٌ ۟

ترجمہ

کہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنادیں  اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں۔

English translation

so that We might make it an instructive event for you, and retentive ears might preserve its memory.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 9

    یعنی وہ کان نہیں جو سُنی اَن سنی کر دیں اور جن کے پر دے پر سے آواز اُچٹ کر گزر جائے، بلکہ وہ کان جو سُنیں اور بات کو دل تک اُتاردیں۔ یہاں بظاہر کان کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، مگر مراد ہیں سننے والے لوگ جو اس واقعہ کو سن کر اُسے یاد رکھیں ، اُس سے عبرت حاصل کریں اور اس بات کو کبھی نہ بھولیں کہ آخرت کے انکا راور خدا کے رسول کی تکذیب کا انجام کیسا ہولناک ہوتا ہے۔

Al-Haqqah 69:12 — Translation & Tafsir | Read Maududi