Al-Qalam 68:9
Verse 9 of 52
وَدُّوْا لَوْ تُدْهِنُ فَیُدْهِنُوْنَ ۟
ترجمہ
یہ تو چاہتے ہیں کہ کچھ تم مداہنت کرو تو یہ بھی مداہنت کریں۔
English translation
they would wish you to be pliant so that they too may be pliant.
تفہیم القرآن — حواشی
- 5
یعنی تم اسلام کی تبلیغ میں کچھ ڈھیلے پڑ جاؤ تو یہ بھی تمہاری مخالفت میں کچھ نرمی اختیار کر لیں، یا تم ان کی گمرائیوں کی رعایت کر کے اپنے دین میں کچھ ترمیم کرنے پر آمادہ ہو جاؤ تو یہ تمہارے ساتھ مصالحت کرلیں۔
