Al-Qalam 68:47
Verse 47 of 52
اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ ۟
ترجمہ
کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟
English translation
Or do they have any knowledge of the Unseen which they are now writing down?
تفہیم القرآن — حواشی
- 30
یہ دوسرا سوال بھی بظاہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے مگر دراصل آپ کے مخالفین اس کے مخاطب ہیں ۔ مطلب یہ ہے کہ کیا تم لوگوں نے پردہ غیب کے پیچھے جھانک کر دیکھ لیا ہے کہ یہ رسول فی الواقع خدا کا بھیجا ہوا رسول نہیں ہے اور جو حقیقتیں یہ تم سے بیان کر رہا ہے وہ بھی غلط ہیں، اس لیے تم اس کو جھٹلانے میں اتنی شدت برت رہے ہو؟( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو ، تفسیر سورہ طور، حاشیہ 32)۔
