Al-Qalam 68:16
Verse 16 of 52
سَنَسِمُهٗ عَلَی الْخُرْطُوْمِ ۟
ترجمہ
عنقریب ہم اُس کی سُونڈ پر داغ لگائیں گے۔
English translation
Soon shall We brand him on his snout.
تفہیم القرآن — حواشی
- 11
چونکہ وہ اپنے آپ کو بڑی ناک والا سمجھتا تھا اس لیے اس کی ناک کو سونڈ کہا گیا ہے۔ اور ناک پر داغ لگانے سے مراد تذلیل ہے۔ یعنی ہم دنیا اور آخرت میں اس کو ایسا ذلیل و خوار کریں گے کہ ابدتک یہ عار اس کا پیچھا نہ چھوڑے گا۔
