Al-Mulk 67:6
Verse 6 of 30
وَلِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ ؕ وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ ۟
ترجمہ
جن لوگوں نے اپنے ربّ سے کفر کیا ہے ان کے لیے جہنّم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے
English translation
The chastisement of Hell awaits those who disbelieve in their Lord. What a wretched destination!
تفہیم القرآن — حواشی
- 12
یعنی انسان ہو ں، یا شیطان، جن لوگوں نے بھی اپنے رب سے کفر کیا ہے ان کا یہ انجام ہے (رب سے کفر کرنے کے مفہوم کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اوّل، البقرہ، حاشیہ1۶1۔ النساء، حاشیہ 178۔ جلد سوم، الکہف، حاشیہ 39۔ جلد چہارم، المومن، حاشیہ3)۔
