Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tahrim 66:10

Verse 10 of 12

ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوا امْرَاَتَ نُوْحٍ وَّامْرَاَتَ لُوْطٍ ؕ كَانَتَا تَحْتَ عَبْدَیْنِ مِنْ عِبَادِنَا صَالِحَیْنِ فَخَانَتٰهُمَا فَلَمْ یُغْنِیَا عَنْهُمَا مِنَ اللّٰهِ شَیْـًٔا وَّقِیْلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدّٰخِلِیْنَ ۟

ترجمہ

اللہ کافروں کے معاملہ میں نوح ؑ اور لُوط ؑ  کی بیویوں کو بطور مثال پیش کرتا ہے۔ وہ ہمارے دو صالح بندوں کی زوجیّت میں تھیں ، مگر انہوں نے اپنے ان شوہروں سے خیانت کی اور وہ اللہ کے مقابلہ میں ان کے کچھ بھی نہ  کام آسکے۔ دونوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جاوٴ آگ میں جانے والوں کے ساتھ تم بھی چلی جاو

English translation

Allah has set forth for the unbelievers the parable of the wives of Noah and Lot. They were wedded to two of Our righteous servants, but each acted treacherously with her husband, and their husbands could be of no avail to them against Allah. The two of them were told: “Enter the Fire with all the others who enter it.”

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 24

    یہ خیانت اس معنی میں نہیں ہے کہ وہ بدکاری کی مرتکب ہوئی  تھیں، بلکہ اس معنی میں ہے کہ انہوں نے ایمان کی راہ میں حضرت نوح ؑ  اور حضرت لوط ؑ  کا ساتھ نہ دیا  بلکہ  ان کے مقابلہ میں دشمنانِ دین کا ساتھ دیتی رہیں۔ ابن عباس ؓ  فرماتے ہیں کہ  ” کسی نبی کی بیوی کبھی بدکار نہیں رہی ہے۔ ان دونوں عورتوں کی خیانت دراصل  دین کے معاملہ میں تھی۔ انہوں نے حضرت نوح ؑ اور حضرت لوط ؑ کا دین قبول نہیں کیا۔ حضرت نوح ؑ کی بیوی اپنی قوم کے جبّاروں کو ایمان لانے والوں کی خبریں پہنچایا کرتی تھی۔ اور حضرت لوط ؑ  کی بیوی اپنے شوہر   کے ہاں  آنے والوں لوگوں کی اطلاع اپنی قوم کے بد اعمال لوگوں کو دے دیا کرتی تھی۔“(ابن جریر)۔

At-Tahrim 66:10 — Translation & Tafsir | Read Maududi