At-Talaq 65:8
Verse 8 of 12
وَكَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهٖ فَحَاسَبْنٰهَا حِسَابًا شَدِیْدًا ۙ وَّعَذَّبْنٰهَا عَذَابًا نُّكْرًا ۟
ترجمہ
کتنی ہی بستیاں ہیں جنہوں نے اپنے رب اور اُس کے رسُولوں کے حکم سے سرتابی کی تو ہم نے اُن سے سخت محاسبہ کیا اور اُن کو بُری طرح سزا دی۔
English translation
How many towns rebelled against the commandment of their Lord and His Messengers. Then We called them to a stern accounting, and subjected them to a harrowing chastisement.
تفہیم القرآن — حواشی
- 20
اب مسلمانوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ اللہ کے رسول اور اس کی کتاب کے ذریعہ سے جو احکام ان کو دیے گئے ہیں ان کی اگر وہ نافرمانی کریں گے تو دنیا اور آخرت میں کس انجام سے دوچار ہونگے ، اور اگر اطاعت کی راہ اختیار کریں گے تو کیا جزا پائیں گے ۔
