Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Munafiqun 63:5

Verse 5 of 11

وَاِذَا قِیْلَ لَهُمْ تَعَالَوْا یَسْتَغْفِرْ لَكُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ لَوَّوْا رُءُوْسَهُمْ وَرَاَیْتَهُمْ یَصُدُّوْنَ وَهُمْ مُّسْتَكْبِرُوْنَ ۟

ترجمہ

اور جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ آؤ تاکہ اللہ کا رسُول تمہارے لیے مغفرت کی دُعا کرے ، تو سر جھٹکتے ہیں اور تم دیکھتے ہو کہ وہ بڑے گھمنڈ کے ساتھ آنے سے رُکتے ہیں۔

English translation

When it is said to them: “Come, Allah's Messenger will seek forgiveness for you,” they (contemptuously) shake their heads and you see them holding back in pride.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 12

    یعنی صرف اسی پر اکتفا نہیں کرتے کہ رسول کے پاس استغفار کے لیے آئیں ، بلکہ یہ بات سن کر غرور  اور تمکنت کے ساتھ سر کو جھٹکا دیتے ہیں اور رسول کے پاس آنے اور معافی طلب کرنے کو اپنی توہین سمجھ کر اپنی جگہ جمے بیٹھے رہتے ہیں۔ یہ ان کے مومن نہ ہونے کی کھلی علامت ہے۔

Al-Munafiqun 63:5 — Translation & Tafsir | Read Maududi