Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

As-Saff 61:10

Verse 10 of 14

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هَلْ اَدُلُّكُمْ عَلٰی تِجَارَةٍ تُنْجِیْكُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ ۟

ترجمہ

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، میں بتاؤں  تم کو وہ تجارت جو تمہیں عذابِ الیم سے بچا دے؟

English translation

Believers, shall I direct you to a commerce that will deliver you from a grievous chastisement?

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 14

    تجارت وہ چیز ہے جس میں آدمی اپنا مال، وقت، محنت اور ذہانت و قابلیت اس لیے کھپاتا ہے کہ اس سے نفع حاصل ہو۔ اسی رعایت سے یہاں ایمان اور جہاد فی سبیل اللہ کو تجارت کہا گیا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اس راہ میں اپنا سب کچھ کھپاؤ گے تو وہ نفع تمہیں حاصل ہو گا جو آگے بیان کیا جا رہا ہے ۔ یہی مضمون سورہ توبہ آیت 111 میں ایک اور طریقہ سے بیان کیا گیا ہے (ملاحظہ ہو، تفہیم القرآن، جلد دوم، التوبہ، حاشیہ 106 )۔

As-Saff 61:10 — Translation & Tafsir | Read Maududi