Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-An'am 6:9

Verse 9 of 165

وَلَوْ جَعَلْنٰهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنٰهُ رَجُلًا وَّلَلَبَسْنَا عَلَیْهِمْ مَّا یَلْبِسُوْنَ ۟

ترجمہ

اور اگر ہم فرشتے کو اُتارتے تب بھی اسے انسانی شکل ہی میں اُتارتے اور اس طرح انہیں اُسی شبہ میں مُبتلا کردیتے جس میں اب یہ مبتلا ہیں۔

English translation

Had We appointed an angel, We would have sent him down in the form of a man - and thus We would have caused them the same doubt which they now entertain.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 7

    یہ ان کے اعتراض کا دُوسرا جواب ہے۔ فرشتے کے آنے کی پہلی صُورت یہ ہو سکتی تھی کہ وہ لوگوں کے سامنے اپنی اصلی غیبی صُورت میں ظاہر ہوتا۔ لیکن اُوپر بتا دیا گیا کہ ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔ اب دُوسری صُورت یہ  باقی رہ گئی کہ وہ انسانی صُورت میں آئے۔ اس کے متعلق فرمایا جا رہا ہے کہ اگر وہ انسانی صُورت میں آئے تو اس کے مامور مِن اللہ ہونے میں بھی تم کو وہی اشتباہ پیش آئے گا  جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مامور مِن اللہ ہونے میں پیش آرہا ہے۔

Al-An'am 6:9 — Translation & Tafsir | Read Maududi