Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Mujadilah 58:14

Verse 14 of 22

اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ ؕ مَا هُمْ مِّنْكُمْ وَلَا مِنْهُمْ ۙ وَیَحْلِفُوْنَ عَلَی الْكَذِبِ وَهُمْ یَعْلَمُوْنَ ۟ۚ

ترجمہ

کیا تم نے دیکھا نہیں اُن لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایک ایسے گروہ کو جواللہ کا مغضوب ہے؟ وہ نہ تمہارے ہیں نہ اُن  کے، اور وہ جان بُوجھ کر  جُھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں۔

English translation

Do you not see those who took for friends a people whom Allah is wroth with? They neither belong to you nor you to them. They swear to a falsehood, and they do so knowingly.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 31

    اشارہ ہے مدینے کے یہودیوں کی طرف جنہیں منافقین نے دوست بنا رکھا تھا۔

  2. 32

    یعنی مخلصانہ تعلق ان کا نہاہل ایمان سے ہے نہ یہود سے۔ دونوں کے ساتھ انہوں نے محض اپنی اغراض کے لیے رشتہ جوڑ رکھا ہے۔

  3. 33

    یعنی اس بات پر کہ وہ ایمان لائے ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو اپنا ہادی و پیشوا مانتے ہیں اور اسلام و اہل اسلام کے وفادار ہیں۔

Al-Mujadilah 58:14 — Translation & Tafsir | Read Maududi