Al-Waqi'ah 56:74
Verse 74 of 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ ۟۠
ترجمہ
پس اے نبیؐ ، اپنے رَبِّ عظیم کے نام کی تسبیح کرو۔
English translation
Glorify, then, (O Prophet), the name of your Great Lord.
تفہیم القرآن — حواشی
- 35
یعنی اس کا مبارک نام لے کر یہ اظہار و اعلان کرو کہ وہ ان تمام عیوب و نقائص اور کمزوریوں سے پاک ہے جو کفار و مشرکین اس کی طرف منسوب کرتے ہیں اور جو کفر و شرک کے ہر عقیدے اور منکرین آخرت کے ہر استدلال میں مضمر ہیں۔
