Al-Waqi'ah 56:7
Verse 7 of 96
وَّكُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةً ۟ؕ
ترجمہ
تم لوگ اُس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے
English translation
You shall then become three groups.
تفہیم القرآن — حواشی
- 4
خطاب اگر چہ بظاہر ان لوگوں سے ہے جنہیں یہ کلام سنایا جا رہا تھا، یا جو اب اسے پڑھیں یا سنیں، لیکن در اصل پوری نوع انسانی اس کی مخاطب ہے تمام انسان جو اول روز آفرینش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہیں وہ سب آخر کار تین گواہوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔
