Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Al-Waqi'ah 56:26

Verse 26 of 96

اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ۟

ترجمہ

جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی۔

English translation

All talk will be sound and upright.

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 14

    اصل الفاظ ہیں الا قیلاً سلٰماً سلٰماً۔ بعض مفسرین و مترجمین نے اس کا مطلب یہ لیا ہے کہ وہاں ہر طرف سلام سالم ہی ی آوازیں سننے میں آئیں گی۔ لیکن صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مراد ہے قول سلیم، یعنی ایسی گفتگو جو عیوب کلام سے پاک ہو جس میں وہ خرابیاں نہ ہوں جو پچھلے فقرے میں بیان کی گئی ہیں۔ یہاں سلام کا لفظ قریب قریب اسی مفہوم میں استعمال کیا گیا ہے جس کے لیے انگریزی میں لفظ sane استعمال ہوتا ہے۔

Al-Waqi'ah 56:26 — Translation & Tafsir | Read Maududi