An-Najm 53:58
Verse 58 of 62
لَیْسَ لَهَا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ۟ؕ
ترجمہ
اللہ کے سوا کوئی اُس کو ہٹانے والا نہیں۔
English translation
and none but Allah can avert it.
تفہیم القرآن — حواشی
- 50
یعنی فیصلے کی گھڑی جب آ جائے گی تو نہ تم اسے روک سکو گے اور نہ تمہارے معبود ان غیر اللہ میں سے کسی کا یہ بل بوتا ہے کہ وہ اس کو ٹال سکے ۔ ٹال سکتا ہے تو اللہ ہی ٹال سکتا ہے ، اور وہ اسے ٹالنے والا نہیں ہے ۔
