An-Najm 53:43
Verse 43 of 62
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضْحَكَ وَاَبْكٰی ۟ۙ
ترجمہ
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا،
English translation
and that He it is Who causes people to laugh and to cry,
تفہیم القرآن — حواشی
- 40
یعنی خوشی اور غم، دونوں کے اسباب اسی کی طرف سے ہیں۔ اچھی اور بری قسمت کا سر رشتہ اسی کے ہاتھ میں ہے ۔ کسی کو اگر راحت و مسرت نصیب ہوئی ہے تو اسی کے دینے سے ہوئی ہے ۔اور کسی کو مصائب و آلام سے سابقہ پیش آیا ہے تو اسی کی مشیت سے پیش آیا ہے ۔ کوئی دوسری ہستی اس کائنات میں ایسی نہیں ہے جو قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے میں کسی قسم کا دخل رکھتی ہو۔
