An-Najm 53:24
Verse 24 of 62
اَمْ لِلْاِنْسَانِ مَا تَمَنّٰی ۟ؗۖ
ترجمہ
کیا انسان جو کچھ چاہے اس کے لیے وہی حق ہے؟
English translation
Does man imagine that whatever he wishes for is right for him?
تفہیم القرآن — حواشی
- 20
اس آیت کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کیا انسان کو یہ حق ہے کہ جس کو چاہے معبود بنا لے ؟ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ کیا انسان ان معبودوں سے اپنی مرادیں پا لینے کی جو تمنا رکھتا ہے وہ کبھی پوری ہو سکتی ہے ؟
