Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

At-Tur 52:9

Verse 9 of 49

یَّوْمَ تَمُوْرُ السَّمَآءُ مَوْرًا ۟ۙ

ترجمہ

وہ اُس روز واقع ہو گا جب آسمان بُری طرح ڈگمگائے گا

English translation

(It shall come to pass) on the Day when the heaven will convulse in a great convulsion,

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 7

    اصل الفاظ ہیں تَمُوْرُ السَّمَآءُ مُوْراً۔ مَور عربی زبان میں گھومنے ، اَونٹنے ، پھڑکنے ، جھوم جھوم کر چلنے ، چکر کھانے اور بار بار آگے پیچھے حرکت کرنے کے لیے بولا جاتا ہے ۔ قیامت کے دن آسمان کی جو حالت ہوگی اسے ان الفاظ میں بیان کر کے یہ تصور دلایا گیا ہے کہ اس روز عالم بالا کا سارا نظام درہم برہم ہو جائے گا اور دیکھنے والا جب آسمان کی رف سیکھے گا تو اسے یوں محسوس ہوگا کہ وہ جما جمایا نقشہ جو ہمیشہ ایک ہی شان  سے نظر آتا تھا، بگڑ چکا ہے اور ہر طرف ایک اضطراب برپا ہے ۔

At-Tur 52:9 — Translation & Tafsir | Read Maududi