Adh-Dhariyat 51:31
Verse 31 of 60
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۟
ترجمہ
ابراہیم ؑ نے کہا ، اے فرستادگانِ الہٰی ، کیا مہم آپ کو درپیش ہے؟
English translation
Abraham said: “Envoys (of Allah), what is your errand?”
تفہیم القرآن — حواشی
- 30
چونکہ فرشتوں کا انسانی شکل میں آنا کسی بڑے اہم کام کے لیے ہوتا ہے، اس لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کی آمد کا مقصد پوچھنے کے لیے خطب کا لفظ استعمال فرمایا۔ خَطْب عربی زبان میں کسی معمولی کام کے لیے نہیں بلکہ کسی امر عظیم کے لیے بولا جاتا ہے۔
