Welcome to

Read Maududi

Log In

Don't have an account? Sign Up

Qaf 50:26

Verse 26 of 45

لَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلْقِیٰهُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ ۟

ترجمہ

اور اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا بنائے بیٹھا تھا۔ ڈال دو اُسے سخت عذاب میں۔“

English translation

and has set up another deity with Allah. Hurl him into the grievous torment.”

تفہیم القرآن — حواشی

  1. 33

    ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات گِن کر بتا دی ہیں جو انسان کو جہنم کا مستحق بنانے والی ہیں، (1) انکار حق، (2) خدا کی ناشکری،(3) حق اور اہل حق سے عناد، (4) بھلائی کے راستے میں سدِّ راہ بننا، (5) اپنے مال سے خدا اور بندوں کے حقوق ادا نہ کرنا، (6) اپنے معاملات میں حدود سے تجاوز کرنا، (7) لوگوں پر ظلم اور زیادتیاں کرنا، (8) دین کی صداقتوں پر شک کرنا، (9)دوسروں کے دلوں میں شکوک ڈالنا، اور (10) اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو خدائی میں شریک ٹھیرانا۔

Qaf 50:26 — Translation & Tafsir | Read Maududi