Qaf 50:24
Verse 24 of 45
اَلْقِیَا فِیْ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِیْدٍ ۟ۙ
ترجمہ
حکم دیا گیا ”پھینک دو جہنم میں ہر کَٹّے کافر کوجو حق سے عناد رکھتا تھا
English translation
The command was given: “Cast into Hell every hardened, stubborn unbeliever,
تفہیم القرآن — حواشی
- 28
اصل الفاظ میں اَلْقِیَا فَیْ جَھَنَّمَ، ’’ پھینک دو جہنم میں تم دونوں ‘‘۔ سلسلہ کلام خود بتا رہا ہے کہ یہ حکم ان دونوں فرشتوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مرقد سے اٹھتے ہی مجرم کو گرفتار کیا تھا اور لا کر عدالت میں حاضر کر دیا تھا۔
- 29
اصل میں لفظ ’’کَفَّار‘‘ استعمال ہوا ہے جس کے دو معنی ہیں۔ ایک، سخت نا شکرا۔ دوسرے سخت منکر حق۔
