Qaf 50:20
Verse 20 of 45
وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ ؕ ذٰلِكَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ ۟
ترجمہ
اور پھر صُور پھونکا گیا،یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔
English translation
And then the Trumpet was blown. This is the day of the promised chastisement.
تفہیم القرآن — حواشی
- 24
اس سے مراد وہ نفخ صور ہے جس کے ساتھ ہی تمام مرے ہوئے لوگ دو بارہ حیات جسمانی پا کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، اندام، حاشیہ 47۔ جلد دوم، ابراہیم، حاشیہ 57۔ جلد سوم، طہٰ، حاشیہ 78۔ الحج، حاشیہ۔1۔ جلد چہارم، یٰس، حواشی 46۔47۔ الزُّمر، حاشیہ 79۔
